سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی کارکن کو 5 سال 8 ماہ قید کی سزا
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کی ایک عدالت نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن لوجین الحاتلول کو 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے اہل خانہ اور مقامی میڈیا نے کہا کہ مقدمے پر بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔