بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین دور دراز جزیرے پر منتقل، انسانی حقوق تنظیموں کو تشویش
ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلادیش نے روہنگیا مسلمانوں پر مشتمل مہاجرین کے دوسرے گروپ کو دور دراز جزیرے پر منتقل کر دیا۔ بحریہ کے 4 جہازوں پر سوار کرا کے دور دراز کے جزیرے بھاشن چار پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلا دیشی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تقریباً 10 لاکھ کو یہاں لایا جائیگا۔