• news

ہیکروں نے لبنانی حزب اللہ کا بنک ہیک کر لیا، حساس معلومات چوری

بیروت(این این آئی )سائبر ہیکرز نے لبنانی حزب اللہ سے وابستہ القرض الحسن فانڈیشن کے بنک کے کمپیوٹر سسٹم میں گھس کر اہم معلومات چوری کر لیں۔عرب ٹی وی کے مطابق خود کو اسپائیڈرزکہنے والے ہیکروں نے لبنان کے اس بنک کی تمام شاخوں میں قرض لینے والوں اور رقوم جمع کرنے والوں کی حاصل کرنے کے بعد انہیں شائع کر دیا۔ خیال رہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے بینک کو عسکریت پسندی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا ذریعہ قرار یا جاتا ہے۔ یہ بنک بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں آ چکا ہے۔ہیکروں نے بتایا کہ انہوں نے حزب اللہ کے بنک میںنقب لگا کر قرض کی مالیت ، ادائیگی کی شرح ، قرض دہندگان کے بارے میں ذاتی معلومات اور برانچوں اور ادارے کے بجٹ سے سال 2019 اور 2020 کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلیں۔ ہیکروں کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید اہم تفصیلات افشا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن