• news

مردان: بغیر اجازت ریلی، جلسہ  اپوزیشن جماعتوں کے 7 مقامی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ 

مردان (نوائے وقت رپورٹ) اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم ریلی اور جلسہ کرنے پر مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے 7 مقامی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق اے این پی اور جے یو آئی ف کے دو دو رہنما مقدمے میں نامزد ہیں۔ ن لیگ پی پی اور قومی وطن پارٹی کے ایک ایک رہنما کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی روڈ بند کرنے لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن