• news

سینٹ : کلثوم پروین کیلئے تعزیتی قرارداد، سلیم مانڈوی والا آبدیدہ 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت نیوز) سینٹ کا اجلاس سینیٹر کلثوم پروین مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے بعد جمعہ تک ملتوی کر دیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین، سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور کریمہ بلوچ ودیگر کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے سینٹ میں نے مرحوم سینیٹر کلثوم پروین کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی۔ جسے ایوان نے متفقہ منظور کر لیا۔ کلثوم پروین نے ہمیشہ ملک اور بالخصوص  بلوچستان کے غریب اور محروم عوام لیے آواز بلند کی۔ ان خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شبلی فراز، اعظم سواتی، علی محمد خان، رحمن ملک و دیگر ارکان  نے  سینیٹر کلثوم  کوخراج عقیدت  پیش کیا۔ انہوں  نے کہاکہ سینیٹر کلثوم پروین نے ہمیشہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے حقوق کے لئے  موثر آواز اٹھائی، وہ بلوچستان کے حقوق اور مسائل کیلئے لڑتی تھیں، کرونا وبا کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کے تدارک کے لئے آ واز اٹھائی جائے۔ ملک بھر میں ماسک فری تقسیم کئے جائیں اور ماسک نہ پہنے والوں کو سزا دی جائے۔ چیئرمین سینٹ  نے کہا کہ کلثوم پروین نے ہمیشہ محنت سے کام کیا اور پارلیمنٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ کلثوم پروین نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کلثوم پروین نے ہمیشہ سینٹ کی کارروائی اور قانون سازی کے عمل میں موثر حصہ لیا۔ کم ترقی یافتہ علاقوں کے حقوق کے لئے انہوں نے ہمیشہ موثر طور پر آ واز اٹھائی، قائد ایوان  ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ کلثوم پروین نے ہمیشہ خواتین اور محروم طبقات کے  حقوق کے لیے آواز اٹھائی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا  تکلیف ہوئی کہ ہم کوشش کے باوجود کلثوم پروین کو بچا نہیں سکے۔ ان کا کرونا  کا مسئلہ پہلے پتہ چل جاتا تو ہم انھیں بچا سکتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن