• news

پیپلزپارٹی  کے باؤنسر سے فضل الرحمن کے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے خواب چکنا چور ہوگئے: شبلی فراز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے باؤنسر سے (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمن کے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ ان کی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ مستحق افراد وزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن