• news

مذاکرات کا ٹائم ختم‘ وزیراعظم کا مستعفی ہونا ٹھہر گیا: میاں افتخار 

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا ہے کہ مذاکرات کا ٹائم گزر گیا۔ وزیراعظم کا مستعفی ہونا ٹھہر گیا ہے۔  خواجہ آصف کی گرفتاری پی ڈی ایم اور ن لیگی رہنماؤں کو دبانے کے سوا کچھ نہیں۔ نیب بھی جانبدار ہوکر اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیب آٹا چینی چوری، قومی  اداروں کی تباہی پر خاموش کیوں ہے؟۔ مشرف کابینہ میں شامل تمام لوٹے عمران کابینہ میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن