خرم ہمایوں کے خلاف نیب میں کوئی تحقیقات جاری نہیں تھی: ترجمان
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ کنٹرولر جنرل اکائونٹس خرم ہمایوںکے خلاف اس وقت کوئی تحقیقات جاری نہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو نے قومی اخبارات کو شائع خبر بعنوان نیب تحقیقات پر کنٹرولر جنرل اکائونٹس خرم ہمایوں نے خودکشی کر لی" کی وضاحت کر تے ہوئے متعلقہ خبر کو بے بنیا د، من گھڑت اور مذکورہ اخبارات کی طرف سے نیب کے خلاف جاری پراپیگنڈہ مہم کے تسلسل قرار دیا اور کہا ہے کہ خرم ہمایوں کی نیب کی وجہ سے خودکشی کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ نیب نے مذکورہ خبر پر نیب کا موقف دیا جس کو روزنامے نے کو صحافتی بددیانتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف یکسر تبدیل کر کہ شائع کیا بلکہ غلط رپورٹنگ کی بنیاد پر نیب کے بار ے میں عوام کے دلوں میں منفی تاثر اجاگر کرنے کی کوشش کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے نیب نے اس میڈیا گروپ کے اخبارات بطور ثبوت احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے خرم ہمایوں (مرحوم)کو گزشتہ تقریبا دوسال سے کبھی نیب میں طلب نہیں کیا اور نہ ہی اس کی ضرورت محسوس کی گئی جبکہ ریفرنس معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں قانو ن کے مطابق زیر سماعت ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک نجی ٹی وی نے مورخہ 29دسمبر کو بریکنگ نیوز میں خبر دی تھی کہ خرم ہمایوں نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کشی کی۔