• news

کل سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی

 اسلام آباد (نیٹ نیوز) اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن