• news

عوام جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں: ایس ای سی پی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں جن میں عوام کو پرکشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دیا جاتا ہے میں سرمایہ کاری کر کے اپنی بچتوں اور سرمائے کا نقصان نہ کریں۔ سرمایہ کاری صرف ایس ای سی پی کی جانب سے  منظور شدہ سکیموں اور  باقاعدہ لائسنس  یافتہ اداروں میں ہی کی جا سکتی ہے۔  واضح رہے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کر سکتی ہیں۔ ایس ای سی پی کے علم میں  یہ بات آئی ہے کہ چند  کمپنیاں جو کہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جس میں  لاثانی آئل ٹریڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نیو لاثانی چکس اینڈ چکن (پرائیویٹ) لمیٹڈ  شامل ہیں یہ کمپنیاں جعلی سرمایہ کاری  سکیموں  اور غیر معمولی منافع کا لالچ دے کر عوام کو سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرتی ہیں۔ یہ  کمپنیاں عوام سے ڈیزل اور چکن میں سرمایہ کاری کے لئے غیر قانونی طورپر ڈپازٹس اکٹھا کرنے میں ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن