• news

سیف سٹی اتھارٹی نے 79 ای چالان نادہندہ سوزوکی پک اپ پکڑوا دی

لاہور (نامہ نگار) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے79 ’’ای چالان‘‘ جمع نہ کروانے والی نادہندہ سوزوکی پک اپ گاڑی پکڑوا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران ای چالان نادہندہ پک اپ کو دیکھا گیا۔ جس کو ٹریفک  وارڈنزکے ذریعے تھانہ فیصل ٹاؤن کے قریب روکا گیا۔ مذکورہ گاڑی 79 ای چالانز کی نادہندہ نکلی۔گاڑی مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزار روپے ہے‘ جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پرگاڑی کو ٹریفک وارڈنزکے ذریعے  تھانہ فیصل ٹاؤن میں بند کروا دیا گیا۔ سی ٹی او سید حماد عابد نے اس حوالے سے17 ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ شہری echallan.psca.gop.pk  پر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن