ویزوں پر پابندی‘ کئی دہائیوں بعد پاکستانی دبئی میں نئے سال کی تقریبات نہیں منا سکیں گے
رحیم یارخان ( بیورو رپورٹ ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں کے اجراء پر عائد پابندیوں کے باعث کئی دہائیوں بعد اس سال پاکستانی دبئی میں نئے سال کی تقریبات نہیں منا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سال دبئی میں نئے سال کی تقریبات منانے والوں میں زیادہ تعداد اسرائیلیوں کی ہو گی۔ پچھلی کئی دہائیوں ہزاروں پاکستانی ہر سال نئے سال کی تقریبات دبئی میں مناتے تھے اور اس سلسلے میں یو اے ای حکام پاکستانیوں کو لا محدود ویزوں کا اجراء بھی کرتے تھے لیکن رواں سال کچھ عرصہ قبل دبئی حکام نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء معطل کر دیا تھا ۔