راولپنڈی: سرکاری افسر‘جڑانوالہ میں 15 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی
راولپنڈی‘جڑانوالہ (اپنے رپورٹر سے+ نمائندہ نوائے وقت) راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ مورگاہ کے علاقے میں سرکاری افسر نے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ڈی ایچ اے 1 میں جنید نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ جڑانوالہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 356 گ ب کے رہائشی 15سالہ نفیس نے خود کو کمرے میں بند کر کے پستول سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔