• news

زیادتی: 3 واقعات شاہ کوٹ، بہو کی عزت بچاتے بھائی کے ہاتھوں بہن زخمی 

شاہ کوٹ، فیروزوالہ، شیخوپورہ، فاروق آباد، سیالکوٹ (نامہ نگاران+ نمائندگان) شاہ کوٹ میں بہو کیساتھ زیادتی سے روکنے پر بہن کو سوئے مار دیئے۔ متاثرہ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، فیروز والا اور سیالکوٹ میں دو لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ فاروق آباد میں مسیحی لڑکی سے گینگ ریپ کے معاملے پر 6 زیر حراست مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا لئے گئے۔ شاہ کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق شہر کی وارڈ نمبر 8 میں بھائی نے بہو کیساتھ زیادتی سے روکنے پر حقیقی بہن کو برف والے سوئے مار دیئے۔ خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج خاتون زاہدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اور اسکی 19سالہ بہو گھر میں کام کاج میں مصروف تھیں۔ حقیقی بھائی پرویز اقبال نے میری بہو کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر  سوئے کے پے درپے وار کر دیئے، مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈکی آبادی نظام پورہ میں محنت کش کا بارہ سالہ بیٹا چیز خریدنے گیا راستے میں شہباز نے اسے ورغلاء کر  زیادتی کا نشانہ بنایا اور  فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگارکے مطابق پسرورکے گاؤں بسراء میں پندرہ سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکا مکینک کا کام سیکھ رہا تھا۔ گزشتہ روز علی رضا نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ شیخوپورہ، فاروق آباد سے نمائندگان، نامہ نگار کے مطابق فاروق آباد کے علاقہ میں مسیحی لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر پولیس نے زیر حراست چھ مشکو افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا گیا جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی دوشیزہ کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن