• news

مدثر قیوم ناہرا کی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت پرسوں ہو گی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی راہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے کے وکلاء نے ان کی ضمانت کے لئے درخواست اینٹی کرپشن کے جج شبیر حسین کی عدالت میں دائر کر دی ہے جس کی سماعت کی تاریخ 2 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حاجی مدثر قیوم ناہرا کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے الزام میں 18 دسمبر کو ناہرا ہاؤس سے گرفتار کیا تھا اور ریکوری کے لئے انہیں دس روزہ ریمانڈ پر اپنی تحویل میں رکھا مگر ان سے کوئی ریکوری نہ ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن