• news

بھارتی مسلمان غیر محفوظ، مساجد پر حملے بڑھ رہے ہیں: صدر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مساجد کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی مسلمان بھارت میں اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت بھارت تک ایک فاشسٹ ملک بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ صدر نے اپنے ٹویٹ میں ایک بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک مسمار شدہ مسجد دکھائی گئی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے جبوتی میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبوتی کی بندرگاہ پر پاکستانی سامان کی جلد سے جلد کلیئرنس کے لیے جبوتی کا تعاون درکار ہے۔ صدر گزشتہ روز جبوتی کی قومی پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید کی قیادت میں جبوتی کے پارلیمانی گروپ سے بات چیت کر رہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن