پیپلزپارٹی کے استعفوں سے انکار پر پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہوگئیں: فیاض الحسن چوہان
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے استعفوں سے انکار پر پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہوگئی ہیں۔ایک بیان میں فیا ض الحسن چوہا ن کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کا استعفوں سے انکار، پانچ چوہے گھرسے نکلے کرنے چلے شکار، ایک چوہے کوآگئی کھانسی باقی رہ گئے چار کے مصداق ہے۔وزیرجیل خانہ جات نے کہا کہ یہ سب مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کی ضداورہٹ دھرمی کانتیجہ ہے، ناں نومن تیل ہوگاناں رادھاناچے گی‘ کے مصداق نہ نوازشریف واپس آئیں گے اور نہ لانگ مارچ ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ مولاناشیرانی کی قیادت میں جے یوآئی میں نئی پارٹی پی ڈی ایم کا حاصل وصول ہے، بارہاکہہ چکاہوں پی ڈی ایم استعفوں سے انکار اور باجماعت ضمنی الیکشن میں شمولیت کااظہار کریگی۔