یوکرائن طیارہ حادثہ، ایران نے مرنیوالوں کے لواحقین کیلئے فی کس ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کر دیئے
تہران (نیٹ نیوز) ایران کی کابینہ نے رواں برس جنوری میں یوکرائینی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 176مسافروں کے اہل خانہ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کردیا۔ کابینہ نے یوکرینی طیارے کے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر یا اس کے برابر یورو جتنا ممکن ہو جلد ادا کرنے کی منظوری دے دی'۔ ایران کے وزیر مواصلات و دیہی بہبود محمد اسلامی نے بتایا کہ حادثے کی حتمی رپورٹ ان تمام ممالک کو بھیج دی گئی ہے جو اس کی تفتیش میں شامل تھے۔ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت کینیڈا سے تعلق رکھتی تھی یا مستقل رہائشی تھے۔