• news

برطانیہ کا ترکی سے بھی تجارتی معاہدہ، کل سے نافذ العمل ہوگا 

برسلز (شنہوا) یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمشن کی صدر ارسلانوان دیرلیین نے گزشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ کے بعد  کے تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ان دستخط شدہ دستاویزات کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔ جن پر بریگزٹ منتقلی کی گیارہ ماہ کی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل بدھ کو وزیراعظم بورس جانسن دستخط کریں گے۔ ادھر برطانیہ نے ترکی کیساتھ بھی تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن