• news

امریکا:سیاہ فام خاتون کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار برطرف

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی شہر لوئزویلے میں ایک سیاہ فام خاتون کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ بریونا ٹیلر نامی سیاہ فام خاتون ہنگامی طبی ٹیکنیشن تھی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ٹیلر کے گھر پر چھاپے کے دوران مجموعی طور پر 32 گولیاں فائر کی گئیں، جن میں سے چھ ٹیلر کو لگی اور وہ ہلاک ہو گئیں۔ قانونی ذرائع کے مطابق ٹیلر پر گولی چلانے والے اور ان کے گھر کے سرچ وارنٹ جاری کرنے والے اہلکاروں کو برطرفی کے خط جاری کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن