• news

نیپرا کا فیصلہ پاور ڈویژن کو موصول بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 30 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نپبراکا فیصلہ پاور ڈویژن کو موصول ہو گیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 3/- روپے 30 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ بجلی کا موجودہ اوسطاً بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے ہے اور 3روپے 30 پیسے اضافے کے بعد بجلی کی اوسطاً بنیادی ٹیرف16 روپے 65 پیسے ہوجائے گا۔ پاور ڈویژن کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے پر ورکنگ جاری ہے جبکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف بڑھانے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن