• news

کسانوں کی پولیس سے جھڑپیں، شیلنگ: کیرالہ اسمبلی، متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف قرارداد منظور

نئی  دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 36 ویں روز بھی جاری رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ اسمبلی نے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔ حکومت اور کسانوں کے مذاکرات کے تمام 6 دور بے نتیجہ رہے۔ آج سنگھ بارڈر پر 80 کسان تنظیموں کی میٹنگ ہو گی۔ کسان میٹنگ میں چار جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا ایجنڈا تیار ہوگا۔ راجستھان ہریانہ بارڈر پر کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ طاقت کے استعمال کے سبب حالان کشیدہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن