• news

پاکستان افغانستان کا ٹرانز ٹ ٹریڈ معاہدے کی تجدید کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان ،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس تین دن تک اسلام آباد میں جاری رہا،اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق افغان وفد کی قیادت افغان وزیر برائے صنعت و پیداوار نثار احمد فیضی غوریانی نے کی،افغان وزیر نثار احمد فیضی غوریانی نے وزیر اعظم پاکستان سے بھی ملاقات کی،افغان وزیر نثار احمد فیضی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر بحری امور علی زیدی سے بھی ملاقات کی،افغان وزیر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور نجی شعبہ کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں،پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کے اجلاس کا مشترکہ افتتاح کیا گیا،مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور افغان وزیر صنعت و تجارت نثار احمد فیضی غوریانی نے مشترکہ افتتاح کیا،افغانستان کے نائب وزیر زراعت و آبپاشی لائیو سٹاک اور قدرتی وسائل حشمت اللہ غفوری اور پاکستان کے وفاقی سیکرٹری صالح فاروقی بھی اس موقع پر موجود تھے،اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی، اعلامیہ،دونوں جانب سے معاہدہ کے مجوزہ مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،فریقین کا معاہدہ کی تجدید کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،اگلے اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائیگا،اجلاس میں دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ اعلامیہ  کے مطابق ریلوے کے شعبہ میں تعاون کیلئے ایم او یو سائن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن