اسد قیصر کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ اجلاس بلانے کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر اعظم کے معاون خصوصی پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان اور پی ٹی آئی کے چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حکمت عملی پر غورکیا۔ملاقات میں کووڈ 19 کے باعث پارلیمانی کلینڈر پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے اسپیکر کو زیر التوا قانونی مسودوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ اجلاس بلانے کے لیے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خط میں وزرات پارلیمانی امور سے کووڈ 19 کی موجودگی میں اجلاس بلانے کیلئے این سی او سی سے راہنمائی لینے کی درخواست کی گئی ہے۔