• news

سونا 350 روپے تولہ مہنگا‘ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار ہو گئی،2020 ء میں  ڈالر کی قدر میں 5 فیصد اضافہ ہوا

لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان میں   ایک تولہ سونے کی قیمت350 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق   114000روپے ہو گئی دس گرام سونا 24قیراط301روپے کے اضافے  سے  97737روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت89592 روپے  ہو گئی  دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159.83 روپے ہے جو گزشتہ سال دسمبر 2019ء میں تقریباً  5 فیصد زائد ہے سال کے دوران انڈر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 14 روپے 26 پیسے کے بینڈ میں رہی۔ سال 2020ء میں ڈالر کی بلند ترین اختتامی قیمت 168.43 روپے 26 اگست  کو رہی جبکہ سال کی کم ترین شرح تبادلہ 14 فروری کو 154 روپے 16 پیسے رہی۔2020ء میں سال کی اوسط اختتامی قیمت 161.90 روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن