عدالتی حکم کے باوجود ملزموں کی عدم رہائی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری
کراچی(صباح نیوز)ڈینیل پرل قتل کیس میں عدالتی حکم کے باوجود احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کو رہا نہ کرنے پر چیف سیکریٹری ،جیل حکام اور دیگر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ نے کیوں نہیں چھوڑا ملزم کو ؟ جس پرایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ نوٹس جاری کردیں ہم تحریری جواب دیں گے۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جیل حکام اور دیگرسے 7 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست چاروں ملزمان احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کی جانب سیدائر کی گئی ہے۔