سندھ ہائیکورٹ کا کرپشن کیسز والے افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے نیب اور کریمنل کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیدیا سندھ ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے سرکاری افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں کرپشن کریمنل کیسز کا سامنا کرنے والے افسران بری ہونے تک عہدوں پر کام نہیں کر سکتے عدالت نے نیب زدہ افسران کو عہدوں سنے نہ ٹہانے پر چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب کر لی اور کہا کہ بتایا جائے کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کو عہدوں سے کیوں نہیں ہٹایا گیا عدالت نے آبزرویشن دی کہ کئی افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی طویل عرصے سے مکمل نہیں ہوئی اسی کاررروائی کی وجہ سے کئی افسران ترقی سے محروم رہے سندھ ہائیکورٹ نے کرپٹ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی فوری مکمل کرنے اور چیف سیکرٹری کو 14 جنوری کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق نیب زدہ سرکاری افسران تاحال اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں ایم کیو ایم نے کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے 500 سے زائد افسران کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔