• news

اپوزیشن غلط اندازے نہ لگائے عمران، مشرف میں فرق ہے: شیخ رشید 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کے بارے میں غلط اندازے لگا رہی ہے۔ عمران خان اور پرویز مشرف میں فرق ہے۔ عمران خان کرائسز میں راستے بنانے کا ماہر ہے۔ عمران خان کرپشن کیسز ختم کرنے پر نہیں مانے گا۔ لانگ مارچ کیلئے سٹریٹجی بنا رہے ہیں۔ حالات بہتر ہوں گے۔ میں خراب  نہیں  دیکھ رہا۔ ڈائیلاگ کرنے پڑتے ہیں۔ عمران خان کچھ بھی فیصلہ کر سکتا ہے لیکن کرپشن پر بات  نہیں کرے گا۔ ڈائیلاگ کے حامی شامی نہیں ہیں۔ ان  کے کیسز سیریز نوعیت کے ہیں۔ پاکستانی اداروں کی آنکھیں اور کان کھلے ہوتے ہیں۔ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، لوگ استعفے کمپیوٹر  پر دے رہے ہیں جو مانے نہیں جاتے۔ اسعفے ہاتھ میں لکھ کر دیئے جاتے ہیں۔ نیب مستقبل میں ان کے گرد گھیرا ڈال سکتی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کون کس کو بھیج رہا ہے یہ مارچ کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ یہ لوگ ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی سینٹ کے الیکشن میں حصہ لے گی تو مسلم لیگ ن بھی لے گی۔ کوئی سمجھتا  ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آگے جا کر ایک ہو جائیں گے نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کیخلاف ووٹ لیا۔ مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ مشتعل ہو کر پچ سے باہر نکل کر کھیل رہے ہیں۔ فضل الرحمان کے اسلام آباد کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی ڈالنے کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔ فوج  ہر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔ انہیں  سمجھ آ گئی ہے کہ ان کا بیانیہ گلے پڑ چکا ہے۔ ان کی دغا دعا ہو چکی ہے۔ دغا کا نقطہ مٹا دیا ہے۔ جمہوریت کے ساتھ فوج کی کمٹمنٹ لازوال ہے۔ دریں اثناء شیخ رشید نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ  خیال کیا۔ ملاقات میں صوبے کے امن و امان کے حوالے سے بات  چیت ہوئی۔ وزیرداخلہ نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار  کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن