گوجرانوالہ میں سکروٹنی کا عمل شروع‘ 2 خواتین سمیت 17 جعلی وکلاء کیخلاف مقدمہ کی درخواست
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ بار نے سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا۔ صدر بار نے دو خواتین سمیت 17جعلی وکلاء کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ عدالت نے متعلقہ پولیس افسران سے آج رپورٹ طلب کر لی۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر محسن یعقوب بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج رائے افضال حسین کی عدالت میں دائرکردہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے جعلی وکلاء کے خلاف مہم چلا رکھی ہے جس کے لے انہوں نے رانا علی زیب ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔