• news

عبدالرب ہاشمی  نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا‘ پیپلزپارٹی  میں شامل

سکھر (آئی این پی) پی پی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ سید عبدالرب ہاشمی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ تحریک انصاف سکھر کے رہنما سید عبدالرب ہاشمی نے پی پی رہنمائوں لالہ یاسر، زبیر سندرانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد  کہا اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان صرف نام کا رہ گیا ہے۔ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے۔ ہیں اقتدار سے لیکر ابتک پی ٹی آئی حکمرانوں نے کارکنان سمیت عوام کو شدید مایوس کیا ہے جس پر پی ٹی آئی چھوڑ کے پی پی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن