نومنتخب میئر اسلام آباد پیرعادل شاہ گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ(ن)کے نومنتخب میئر اسلام آباد پیرعادل شاہ گیلانی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے میئر اسلام آباد پیر عادل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوارپیر عادل شاہ گیلانی نے 28دسمبر کو میئر کا انتخاب جیتا تھا۔ن لیگی امیدوار کے مد مقابل اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد محمود 26 نے ووٹ حاصل کئے تھے۔