• news

شہید اہلکار قیصر نواز کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا 

ڈیرہ اسماعیل خان (صبا ح نیوز) تھانہ درابن کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار قیصر نواز کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں  ادا کر دی گئی۔بعد میں پولیس اہلکار قیصر نواز کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس آفیسر محمدیاسین فاروق نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن