• news

پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کی دھمکی کام آگئی ،حکومت نے آج ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کی دھمکی کام آگئی ۔حکومت نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کوآج جمعہ کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔زعفران الہی کی قیادت میں وفدوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کرے گا۔ملاقات صبح ساڑھے دس بجے منسٹر آفس میں ہو گی  عبدالوحید خان سیکریٹری جنرل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد  نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ مل بیٹھ کر مسائل حل ہوں۔سکولز بند کرنے سے بچوں کا مستقبل داو پر لگ چکا ہے امید ہے میٹنگ میں حکومت ہمارے موقف کی تائید کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن