• news

آج  نیا سال خصوصی نوافل‘ یوم دعا کے طور پر منایا جائے: سنی اتحاد کونسل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر آج نئے عیسوی سال کی مناسبت سے یکم جنوری کو ملک بھر میں ’’یوم دعا‘‘ منایا جائے گا۔ جبکہ نیو ائیر نائٹ کو ’’شب درود و سلام‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی ہزاروں اہلسنت مساجد میں خطبات جمعہ میں نئے سال کو اسلامی طرز پر منانے کے طریقہ کار پر خطبات دیئے جائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، قومی اتحاد و اتفاق، ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور قوم کے ہر فرد کی صحت و سلامتی سمیت کرونا سے مکمل نجات اور عام آدمی کے طرز زندگی میں بہتری کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس دن خصوصی نوافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن