• news

کامونکے بار انتخابات: 5 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

سادھوکے(نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے میں پانچ امیدوار بلامقابلہ کامیاب جبکہ صدر، جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ صدر کے لیے رانا محمد شہباز، محمد عارف گورائیہ اور رانا افضال حسین اور جنرل سیکرٹری کے لیے رانا احسن خاں اور میاں شاہد علی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے زاہد فاروق  اور ملک زاہد سلطان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ باقی عہدوں پر سینئر نائب صدر کے لیے شہزادہ احمد حسن،نائب صدر کے لیے رابعہ بتول، فنانس سیکرٹری کے لیے زاہد محمود زیدی، لائبریری سیکرٹری کے لیے نمرہ طارق اور آڈیٹر کے لیے مرزا فرقان جاوید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اس طرح وہ بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن