• news

وزارت داخلہ نے آج سے پاکستانی  ویزا کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا 

 اسلام آباد(  وقائع  نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے یکم جنوری2021 سے پاکستانی ویزہ کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا،ویزہ کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں دینگے، ویزہ میں، توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کاربھی ختم کر دیا گیا ہے،نئی ویزہ پالیسی سے متعلق دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔جمعرات کو وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ویزہ کے اجراء کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لئے پاکستانی ویزہ کے خواہشمندغیر ملکیوں سے مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے ،اب ہر غیر ملکی کو ویزہ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست دینا ہو گی ، ذرائع کے مطابق ویزہ میں توسیع اور ترمیم کا نظام بھی آن لائن کر دیا گیا ہے اور یکم جنوری2021 سے اس پر عمل در آمد کا آغاز ہو گا،وزارت داخلہ کے باہر اس سلسلہ میں بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو بھی خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن