• news

چینی و روسی صدور کانئے سال میںدونوں ممالک کے تعلقات کومزیدترقی دینے کاعزم

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے مختلف شعبوں میں قریبی رابطے برقرار رکھنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کی گہری جامع سٹریٹجک ہم آہنگی اورعملی تعاون کی جانب رہنمائی کی جاسکے۔جمعرات کو صدر شی نے ان خیالات کااظہارصدر پیوٹن کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے کے دوران کیا۔ صدرشی نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے اور ہنگامہ خیز اور بدلتی ہوئی دنیا کوزیادہ سے زیادہ مثبت توانائی ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن