2020 ء ، لئی ایکسپریس وے چھوٹے ڈیمز منصوبے کاغذی کارروائیوں تک محدود
راولپنڈی (عزیز علوی) 2020 ء میں راولپنڈی میں لئی ایکسپریس وے ، رنگ روڈ ، چھوٹے ڈیمز بنانے کے منصوبے صرف کاغذی کارروائیوں اور باتوں تک محدود رہے لئی ایکسپریس وے کا خواب دیکھنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وزیر اعظم عمران خان نے اس اہم پروجیکٹ کیلئے حکومت کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا جب وزیر اعظم کو لئی ایکسپریس وے کی بریفنگ دی گئی تو اس پر چھ رکنی کمیٹی بنادی گئی جسے دو ماہ میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرنے کی ہدائت کی گئی رنگ روڈ منصوبہ بھی آر ڈی اے میں فائلوں تک متحرک رہا کئی اجلاس بھی ہوئے لیکن اس کا بھی سنگ بنیاد نہ رکھا جاسکے راولپنڈی اسلام آباد کے ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدور بھی رنگ روڈ منصوبے میں اکنامک زون میں سرمایہ کاری کیلئے آر ڈی اے اے بریفنگ لے چکے ہیں راولپنڈی کے میگا پروجیکٹس کیلئے کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے سرگرمی سے کام کیا راولپنڈی میں ددوچھہ ، چیہان ، پاپین ،مہوٹہ ،مجاہدبنانے اور ان سے پانی کے حصول کیلئے کوششیں جاری رہیں۔