• news

 سینیٹر رحمان ملک کی قوم کو  نئے سال کی مبارکباد 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایوان بالا کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ  نیا سال پاکستان کیلئے خوشحالی، امن و ترقی کا سال ثابت ہو۔ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالی جلد دنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ کردے گا  اور تمام   بیماروں کو شفا عطا فرمائیگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے دعا کی کہ اس سال   اللہ تعالی ہمیں پورے عزم، اتحاد ، ایمان اور نظم و ضبط کیساتھ پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق اور رہنمائی عطافرمائے۔انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لئے دعا کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے  کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد بھی دی۔انہوں نے سینئرصحافی ذوالقرنین حیدر کو اسلام آباد کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے ،جنرل سیکرٹری اعجاز چیمہ،فناس سیکرٹری راجہ کاشف نائب صدر احمد سبحان سمیت دیگر عہداروں کو مبارکباد دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن