بحالی جمہوریت کیلئے وکلاء ہمیشہ آگے رہے: بلاول‘ پاکستان بار کے ارکان کو پیغام
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بار کونسل کے نو منتخب ارکان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نو منتخب ارکان کی کامیابی آئین کی بالادستی‘ جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کیلئے خوش آئند ہے۔ بحالی جمہوریت کی جدوجہد میں وکلاء برادری ہمیشہ آگے رہی ہے۔ پی پی قانون کی حکمرانی‘ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے میدان میں کھڑی رہی ہے۔ وکلاء برادری پی پی کے قیام کے پہلے دن سے اس کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔