• news

پی ٹی آئی وفد کی فنکشنل لیگ رہنماؤں سے ملاقات‘ ضمنی الیکشن کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلیر اور سانگھڑ میں حمایت مانگ لی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیر پگارا نے ہمیشہ غیر مشروط حمایت کی ہے۔ پیر پگارا صاحب کا خصوصی طور پر شکر ادا کرتے ہیں۔ ہماری فنکشنل لیگ سے مختلف مسائل پر بات ہوئی ہے۔ فنکشنل لیگ کے کچھ جائز مطالبات ہیں۔ امید ہے فنکشنل لیگ اس بار بھی ساتھ دے گی اس بار ہم زرداری لیگ کو شکست دیں گے۔ رہنما فنکشنل لیگ سردار عبدالرحم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ طور پر حکمت عملی بنائیں۔ غلام ارباب رحیم عمر کوٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن