• news

 تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر گوپانگ کیخلاف ن `یب کی تحقیقات شروع 

علی پور(نیوزرپورٹر)علی پور سے تحریک انصاف کے ایم این اے عامر طلال گوپانگ کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں،عامر طلال گوپانگ،انکے والد سابق ایم این اے عاشق خان گوپانگ سمیت خاندان کے 14 افراد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں.تفصیل کے مطابق نیب ملتان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کو لکھے جانے والے نوٹس میں تحریک انصاف کے این اے 186 سے ایم این اے عامر طلال گوپانگ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،عامر طلال گوپانگ کے علاؤہ انکے والد سابق ایم این اے عاشق خان گوپانگ سمیت خاندان کے 14 افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں.ذرائع کیمطابق ضلع مظفرگڑھ کے متعلقہ پٹواریوں اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکاروں کو بھی ریکارڈ کے ساتھ 4 جنوری کو نیب ملتان پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،نیب کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں کاروائی ہوسکتی ہے،،واضح رہے کہ 2018ئ￿  کے انتخابات سے قبل عامر طلال گوپانگ مسلم لیگ ن میں شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن