قائد اعظم ٹرافی فائنل : خیبر پی کے کے 7وکٹوں پر 285رنز
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون،سنٹرل پنجاب اور خیبر پی کے کے درمیان پہلے روز کا کھیل مکمل، خیبرپی کے نے سات وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنا لئے۔ خیبر پی کے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 95 رنز پر تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ فخرز مان17 ، اسرار اللہ 61 اور ریحان آفریدی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ کامران غلام اور عادل امین کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 132 رنز بنے۔ کامران غلام نے 76 جبکہ عادل امین نے 75 رنز بنائے۔ خالد عثمان 3 اور ساجد خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ذوہیب خان 29 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ وقاص مقصود اور حسن علی نے دو دو ‘ بلاول اقبال ، قاسم اکرم اور احمد صفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔