• news

انٹر ڈویژن گیمز 6جنوری سے لاہور میں شرو ع ہو نگی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کی صدارت میں جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، پی ایم یو کے افسران ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے محکمہ سپورٹس اینڈیوتھ افیئر کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا ، اجلاس میں میانوالی سپورٹس کمپلیکس، سپورٹس پالیسی، انٹر ڈویژن گیمز سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا، حکومتی ایس او پیز کے تحت انٹر ڈویژن گیمز کا انعقاد6 سے 8 جنوری تک لاہور میں ہوگا۔ رائے تیمورنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سپورٹس کو دینے کے فروغ کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن