تیسرا ٹی ٹونٹی : پاکستان شاہینزنے کینٹر بری کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کینٹربری کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں کینٹربری کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف18.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے‘حیدر علی آٹھ ‘ذیشان ملک سترہ اور عبداللہ شفیق پندرہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، کینٹربری کے شین ڈیوی نے 1 وکٹ حاصل کی۔کینٹربری کی اننگز میں ٹائلر لورٹن 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، چیمبرلین 66 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔کپتان جیک بوائلی ایک ‘ادتیا ایڈکر ایک ‘ہنری شپلے اٹھائیس‘میتھوہئے نو اور مچل ہئے دو رنز بناسکے۔ حارث رئوف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان شاہینز ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 3جنوری کونیوزی لینڈالیون کیخلاف کھیلے گی۔