• news

پٹرول‘ بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی مزید شدید لہر آئیگی: انجمن تاجران

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران  کے صدراشرف بھٹی نے پیٹرولیم ،ایل پی جی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیںبجلی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی مزید شدید لہر آئے گی ،کیا ریگولیٹری اتھارٹیزصرف قیمتیں بڑھانے کیلئے قائم کی گئی ہیں ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کا فی الفور نوٹس لے اور قیمتوںمیں کمی کی جائے۔انہوں نے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگارنہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے لیکن حکومت نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے اور چالیس سے پچاس فیصد کمی کر کے انہیں  دو سال کیلئے منجمد کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن