• news

متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، برکی میں 5لاکھ 10ہزار کی ڈکیتی

لاہور(نامہ نگار)لاہورکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیبرکی کے علاقے میںاشعر کے گھرگھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر5لاکھ10ہزارروپے مالیت،گلشن راوی کے علاقے میںرزاق کے گھر سے4لاکھ روپے مالیت ،چوہنگ کے علاقے میںسا جد اوراس کی فیملی سے3لاکھ30ہزارروپے مالیت، نشتر کالونی کے علاقے میںاختر اوراس کی فیملی سے2لاکھ90ہزارروپے مالیت،کینٹ کے علا قے میںسا جد کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 30 ہزارروپے مالیت، سو ل لائن کے علا قہ میںمبشر اس کی فیملی سے ایک لاکھ80ہزارروپے مالیت، لاری اڈاکے علا قہ میںعرفان اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ60ہزارروپے مالیت  کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی5 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے ڈیفنس بی اورگر ین ٹاؤن کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ مسلم ٹا ؤ ن ،منا واں،برکی اورقلعہ گجر سنگھ کے علاقوں سے چار موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن