• news

قصور‘ کوٹ رادھاکشن میں 2 بچوں‘ خاتون سے زیادتی‘ ایک ملزم گرفتار 

لاہور/ کوٹ رادھاکشن/ قصور (نیٹ نیوز+ نمائندہ نوائے وقت) کوٹ رادھاکشن میں 10 سالہ بچے اور شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ قصور کے علاقہ چونیاں میں بھی 13 سالہ بچے سے درندگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کراچی میں 13 بچی سے غیر اخلاقی حرکات اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ ماہنا سنگھ کا رہائشی دس سال بچہ گھر کے باہر کھڑا  رہا تھا تین اوباش لڑکوں نے اسے ویران حویلی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ نواحی گائوں روسہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون گھر میں اکیلی تھی ملزم عدنان اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر داخل ہو گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی خاتون کے خاوند کے آنے پر ملزم وہاں سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تیرہ سالہ لڑکا سکول روسہ ٹبہ میں کھیل رہا تھا کہ ملزم احسان وہاں آیا اور بچے کو حویلی میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ صدر چونیاں نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب نیٹ نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے بچی کو ہراساں کرنے اور غیر ا خلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم عبدالقدیم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق گرفتار ملزم عبدالقدیم نے 13 سالہ بچی کی تصاویر اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم طلب کی ملزم نے رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئی ہیں۔ سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن