• news

کرپشن، غیر قانونی ترقیاں‘ نیب پشاور نے 7 محکموںکے سربراہوںکو طلب کرلیا

پشاور (آن لائن) قومی احتساب بیورو نے کرپشن، غیرقانونی ترقیوں کے کیسز کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ مال ، سمیت 7محکموںکے سربراہوںکو طلب کرلیاہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز ،سمیت سات افسران کو طلب کیاگیاہے جن سے بعض افسران کی ترقیاں دینے ،صوبائی سروسز میں تعیناتی وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ مال کے بعض اثاثہ جات کے بارے میں دستاویزات رپورٹ طلب کی ہے کہ بعض شخصیات کو یہ کس طرح الاٹ ہو ئی ہے کسی کی سفارش پرالاٹ ہوئی ہے تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے ان افسران کو مرحلہ وار طور پر طلب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن