کراچی:ماں‘ ملازم کو قتل کر کے بیٹے نے بھی خودکشی کر لی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپر ہائی وے کراچی کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملزم نے اپنی ماں اور ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔ ہلاک افراد کی شناخت شمائل، سلمیٰ اور ملازم فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم نفسیاتی مریض تھا، ملزم نے اہلخانہ کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ دوپہر سے پولیس اہلکار متاثرہ مکان کے باہر موجود تھے۔ ملزم کے والد نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔ پولیس نے متعدد بار ملزم سے مذاکرات کی کوشش کی۔ اسی دوران ملزم نے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔